بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں TLP سے مذاکرات کا حامی تھا: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں مذاکرات کا حامی ہوں، ٹی ایل پی سے بھی مذاکرات کا حامی تھا، میں خون خرابہ نہیں چاہتا۔

راولپنڈی کے ڈھوک منگٹال میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں عبدالقدیر خان بلاک کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا، اس پر آج بھی قائم ہوں۔

شیخ رشید نے ٹی ایل پی سے ہوئے معاہدے سے متعلق کہا کہ جب لفافہ کھلے گا، اس میں کیا معاہدہ ہوا ہے، سامنے آ جائے گا، مجھے نہیں معلوم اس میں کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد وزیرِ اعظم عمران خان سے پہلے ہی سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچ گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ جوائنٹ سیشن آگے چلا گیا، اچھی بات ہے، موسم کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی تبدیلی آتی ہے، عمران خان 5 سال مکمل کریں گے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، اپوزیشن ساڑھے 3 سال سے ٹی وی میں پھنسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا فائنل اسی روز ہو گیا تھا جس روز پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی، بھارتی میڈیا نے 6 روز تک مجھ پر پروگرام کیا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ راولپنڈی شہر پاکستان میں تعلیم میں سرِ فہرست ہے، ڈھوک منگٹال میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان بلاک ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں خوش نصیب انسان ہوں کہ جو میری خواہش تھی پوری ہوئی، سخت معاشی بحران میں بھی 3 ویمن یونیورسٹیز بنائیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی عدالتِ عظمیٰ میں پیشی کے حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 4 ہفتوں کا وقت دیا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ راولپنڈی کی بیٹی پڑھی لکھی ہے، یہاں جہاں بھی ڈھوک ہے وہاں ہم نے کالج بنایا، فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی تو مجھے استعفیٰ دینا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 35 کروڑ روپے کی لاگت سے آخری کالج بناؤں گا، لال حویلی بچیوں کی پڑھائی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ غربت ختم کرنی ہے تو ہمیں تعلیم کو عام کرنا ہو گا، 20 سال کی منصوبہ بندی کی ہے، راولپنڈی میں 60 تعلیمی ادارے بنائے ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتحادیوں کے گلے شکوے ہیں، جس کے حوالے سے اسپیکر صاحب اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.