مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی ہوں، 200 کے قریب پیشیاں بھگت کر آپ کے سامنے کھڑی ہوں، میرے والد کے سامنے مجھے کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں نکلنے کے قابل نہیں۔
پارٹی قائد کی وطن واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیے ہوئے ہیں، نواز شریف کی 4 سال کی حکومت میں ڈالر 97 سے 98 روپے پر رہا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ 2013 میں جب نواز شریف کو حکومت ملی تو 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، نواز شریف کی حکومت آئی تو لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔
Comments are closed.