پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔
یہ بات عمران خان نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ہوا یوں کہ عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔
جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں چلتے چلتے جواب دیا کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔
ایک صحافی نے سابق وزیرِ اعظم سے سوال کہ کیا آپ نے توشہ خانے سے ہیروں کا ہار لیا ہے؟
عمران خان نے جواب دیا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔
ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ خان صاحب! آپ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لیے ہے؟
عمران خان نے جواب دیا کہ میں آج یہ سرگودھا کے جلسے میں سب کو بتاؤں گا۔
Comments are closed.