بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا تھا، موقع ہی نہیں دیا گیا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا تھا، مجھے موقع ہی نہیں دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان  نے کہا کہ ہر بات کا تناظر ہوتا ہے کہ کس تناظر میں بات کی گئی، آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں ملک کس طرف جا رہا ہے۔

عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ عدالت کے سامنے کھڑے ہو کر معافی مانگیں گے، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معافی سے پہلے میں آپ سے این او سی لوں گا،آپ کا کافی تجربہ ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ جو مرضی کر لیں الیکشن کے بغیر حالات صحیح نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اپنے دور میں کسی کے خلاف سیاسی کیس یا گرفتاریاں نہیں کیں، کچھ کیس تھے جن کا بعد میں پتہ چلتا تھا کہ ایسا ہوا ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.