بدھ 12؍صفر المظفر 1445ھ30؍اگست 2023ء

میں ڈرتا نہیں ہوں لیکن آج سیڑھیوں سے عدالت جاؤں گا، لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تو صحافی نے دو روز  قبل لفٹ میں پھنسنے کا قصّہ چھیڑ دیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل معروف قانون دان لطیف کھوسہ سے صحافی نے پوچھا کہ آج لفٹ کے ذریعے تو نہیں جائیں گے؟ جس پر لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ’ میں ڈرتا نہیں ہوں لیکن آج سیڑھیوں سے عدالت جاؤں گا‘۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ آپ نے اس دن روسٹرم احتجاجاً چھوڑا اور چلے گئے، کیا آج پیش ہوں گے؟

لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ اس دن کی بات تھی، ویسے میں نے بائیکاٹ تو نہیں کیا تھا۔

یاد رہے کہ لطیف کھوسہ سمیت 19 افراد اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں 45 منٹ تک پھنس گئے تھے جنہیں بعد میں بحفاظت ریسکو کر لیا گیا۔

لفٹ سے باہر آنے کے بعد لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی سازش کی گئی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.