پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

میں پاکستان ٹیم کا مداح ہوں: برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ میچ کے لیے بہت پُرجوش ہوں، میں پاکستان ٹیم کا مداح ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ کرسچن ٹرنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بارش ہوگئی تو میچ پیر کو ہوگا اور اگر پیر کو بھی بارش ہو گئی تو انگلینڈ اور پاکستان دونوں جیت جائیں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں کہ 1992ء جیسا ہو رہا ہے، سب جانتے ہیں کہ میں پاکستان کا مداح ہوں۔

میلبرن میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل یہاں مقیم اور دنیا بھر سے فائنل دیکھنے کے لیے آنے والے پاکستانی فینز نے آسٹریلوی شہر کو پاکستان کے رنگوں سے بھر دیا ہے۔

کرسچن ٹرنر نے مزید کہا کہ میں انگلینڈ کو سپورٹ کر رہا ہوں لیکن پاکستان میرا میزبان ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ اور پاکستان دوست ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.