ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

میں نے گاڑی ٹھیک کروالی ہے، رانا ثناء آرہی ہوں تمہارا ’مکو ٹھپنے‘ کیلئے، یاسمین راشد

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کے پی ٹی آئی کے برے انجام سے متعلق بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں رواں درواں لانگ مارچ کا حصہ ہیں۔

اس دوران میڈیا کی جانب سے رانا ثناء سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ داخلہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء نے پی ٹی آئی کا ’مکو ٹھپنے‘ (برے انجام، قصہ تمام) سے متعلق بیان دیا ہے، اُس کو کہہ دو کہ میں نے گاڑی ٹھیک کروا لی ہے، میں آ رہی ہوں تمہارا مکو ٹھپنے کے لیے۔

اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا…

واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا ثناء کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اداروں کے افسران کو ہدف پر لیا ہوا ہے لیکن اب فیصلہ ہوا ہے کہ جھوٹ کو اسی وقت دبانا چاہیے، سچ کو جھوٹ کے مقابلے میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے اور سامنے آنا چاہیے، برے کو اس کے گھر تک چھوڑ کر آنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی نیت سے آنے والے جتھے کو ایسے انجام سے دوچار کریں گے آئندہ کوئی ایسا سوچے گا بھی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.