بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں نے کہہ دیا آرمی چیف کو میرٹ پر آنا چاہیے، مصیبت پڑ گئی ، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کہہ دیا آرمی چیف کو میرٹ پر آنا چاہیے تو مصیبت پڑ گئی۔

لاہور میں علماء کنونشن سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میرٹ انصاف کا حصہ ہے، میں نے پاکستان میں میرٹ نہیں دیکھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کابینہ کے 60 فیصد اراکین کرپشن کیسز میں ضمانت پر ہیں، بہت مہنگائی کا کہہ کر ہماری حکومت گرائی گئی، آج مہنگائی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کرکے ملک کے نامور ڈاکو ہم پر مسلط کیے گئے، پاکستان میں 2 خاندانوں کے سوا کوئی اوپر نہیں آسکتا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزیدکہا کہ یہ ملک کو لوٹتے ہیں باہر جاتے ہیں اور آین آر او لے کر واپس آکر پھر ملک کو لوٹتے ہیں، جو قوم بڑے ڈاکوؤں کو معاف کردیتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملکوں میں غربت کی ایک ہی وجہ ہے وہاں کے حکمران پیسا چوری کرتے ہیں، غریب عوام کا پیسا چوری کرکے باہر جاؤ اور پھر آکر کہو کہ این آر او دے دو۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کہا جاتا ہے میں بہت ضدی ہوں، کہتے ہیں چوروں کومعاف کردیں اور آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے پاس پہاڑوں کے سوا کچھ نہیں لیکن خوشحال ملک ہے وہاں قانون کی حکمرانی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.