جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

میں نے پہلے بتا دیا تھا عمران خان پر حملہ ہوگا، اعجاز چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بتا دیا تھا کہ عمران خان پر حملہ ہوگا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ انہوں نے کل رات احمد چٹھہ کو فون پر بتایا تھا کہ وزیر آباد میں خان پر حملہ ہوگا۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوگیا، جس میں ایک کارکن شہید ہوگیا اور ہمارے چار لیڈر زخمی ہیں۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنے بیان میں ایک شعر بھی شیئر کیا ہے۔

تمہی نے چھیڑ دیا موت و زندگی کا سوال

اب اس سوال کے زندہ جواب ابھریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.