بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں نے نہیں کہا کہ حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ پنجاب رہیں: پرویز الہٰی

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ میں نے کسی کو نہیں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز رہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے منسوب خبر میں کوئی صداقت نہیں، میری ویڈیو لنک پر کسی سے بھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پاکستان تحریکِ انصاف کی اپیل کی سماعت کر رہا ہے، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں۔

اس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے لیے روانہ ہو گئے۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب رہنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو طلب کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.