بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں میں کرنے والا لیڈر نہیں ہوتا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی )  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں میں کرنے والا لیڈر نہیں ہوتا۔

ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد حکومت کے خلاف  عدم اعتماد ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ان کا کوئی ذاتی مسلہ نہیں ہے۔

 پی پی چیئرمین نے کہا کہ وزیرخارجہ جس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں وہ غیرجمہوری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل…

اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی۔

اس موقع پر  سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا  کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.