
آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اپنے خطاب کے دوران غلطی کر کے اسے دہراتے رہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پیٹر ڈٹن(Peter Dutton) اپنے خطاب کے دوران خاتون ڈپٹی اسپیکر شیرون کلیڈن (Sharon Claydon) کو بار بار مخاطب کرتے ہوئے مسٹر اسپیکر کہتے رہے۔
پارلیمنٹ میں خاتون اسپیکر اپوزیشن لیڈر کو غلطی کا احساس دلاتی رہیں تاہم پھر بھی وہ اسے دہراتے رہے۔
اپوزیشن لیڈر کو بار بار غلطی کرتا دیکھ کر پارلیمنٹ میں موجود کچھ اراکین کو ہنسی بھی آئی۔
ڈپٹی اسپیکر نےاپوزیشن لیڈر کو بار بار غلطی دہرانے پر روک کر کہا کہ آپ مجھے مسٹر کہے ہی جارہے ہیں، آپ کو مجھے صحیح طرح سے مخاطب کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کی بات سن کر اپوزیشن لیڈر کو اپنی غلطی کا احساس ہوا جس کے بعد انہوں نے معذرت کر کے اپنی بات جاری رکھی۔
Comments are closed.