بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑا ہوں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پاکستانی وزیراعظم ہوں اور میں فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسرائیلی ظلم کیخلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وی اسٹینڈ ود غزہ اور وی اسٹینڈ وی فلسطین کا ہیش ٹیگ بھی شئیر کیا ہے۔

وزیراعظم نے دانشور نوم چومسکی کا یہ قول بھی ٹوئیٹ کیاکہ ‘تم میرا پانی لے لو، میرے زیتون کے درخت جلا دو، میرا گھر تباہ کرو، نوکری لے لو، میری سرزمین چوری کرو ہم سب کو ذلیل کرو لیکن میں قصوروار ہوں میں نے ایک راکٹ بیک فائر کیا’۔

#WeStandWithGaza

#WeStandWithPalestine

وزیراعظم عمران خان نے یہ قول شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

You might also like

Comments are closed.