جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میں شاہین کی کپتانی کی مہم میں نہیں تھا، عاقب جاوید

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ میں شاہین آفریدی کی کپتانی کی مہم میں نہیں تھا۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ڈرافٹ کی تقریب کے دوران میزبان کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ شاہین نے جس طرح کپتانی کی وہ کسی بھی فرنچائز کا ہوتا تو سپورٹ کرتا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ اور انکے دونوں بھائی عبید شاہ اور حنین شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے بڑا کوئی پلیٹ فارم نہیں، شاہین آفریدی 2 سال تک لاہور قلندرز کے نائب کپتان رہے۔ کسی بھی کپتان کے لیے ایمانداری بہت ضروری ہے۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ راشد خان قلندرز فیملی کا حصہ ہیں، اس سال نہیں تو وہ اگلے سال ضرور ہوں گے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ فاسٹ بالرز کا بیک اپ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

جنوبی افریقی بلے باز کے انتخاب سے متعلق عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ رسی وینڈر ڈسن نے جس طرح پرفارمنسز دی اس کو دیکھ کر انہیں پک کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.