پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوتی اگر وزیر اعظم عمران خان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ’ایب سولیوٹلی ناٹ‘ کہتے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرتے ہوئے پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری تیل کی قیمتوں میں اضافہ اپنی مرضی سے تو نہیں کرتے تھے، اس وقت انہوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو چوری سے تشبیہ دی تھی۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوتی اگر وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کو ’ایب سولیوٹلی ناٹ‘ کہتے۔
پلوشہ خان نے سوال کیا کہ عمران خان کو پہلے ملک کے معاملات کا نہیں پتا تھا؟ ہم کچھ نہیں کرسکتے، ہم بے وقعت ہیں، پھر بھی آپ نکمے کیوں ہیں؟۔
اسی پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں ہے۔
Comments are closed.