پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

میں بنگلادیش کا کوچ یا کپتان ہوتا تو کھلاڑیوں کو ماہر نفسیات کو دکھاتا، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بنگلادیش کی کرکٹر ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اگر میں بنگلادیش ٹیم کا کوچ یا کپتان ہوتا تو ٹیم کے کھلاڑیوں کو ماہر نفسیات کے پاس لے جاتا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کو شکست کے لیے اپنے آپ کو موردِ الزام ٹھہرانا چاہیے، کیوں کہ شنتو 54 رنز پر کھیل رہے تھے اور چیزیں بہتر ہو رہی تھیں۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا تھا کہ بنگلادیش کی ٹیم 160 کا ٹوٹل کرے گی، مگر شنتو نے عجیب شاٹ کھیلا اور بولڈ ہو گئے۔

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ ہر کوئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو دیکھنا چاہے گا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ شنتو کے بعد وکٹ پر بنگلادیش کا کوئی بیٹر رک نہیں سکا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جب کوئی اپنا مین بولر بولنگ کے لیے لاتا ہے تو اس کا مقصد وکٹ لینا ہوتا ہے، بنگلادیش کے بیٹرز نے دماغ بنا لیا تھا کہ ہمیں صرف شاہین شاہ آفریدی کو ہی ہٹ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں پاکستانی ٹیم بنگلادیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.