کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم اوور سیز واریئر کے کرکٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ آج کل میں آؤٹ آف فارم ہوں کوشش کر رہا ہوں جہاں کھیلوں اچھا پرفارم کروں ۔
اعظم خان نے حال ہی میں پاکستان ٹیم کے ساتھ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا وہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے۔
ویسٹ انڈیز میں قومی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد اعظم خان نے مظفر آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کے لئے اوور سیز وارئیر کو جوائن کیا۔
اعظم خان نے کہا کہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ جب موقع ملے ٹیم کے لئے اچھا کروں اور اس سے ٹیم کو فائدہ ہو ، ٹی ٹوئنٹی میں لوگ چوکے چھکے دیکھنا چاہتے ہیں میری بھی کوشش یہی ہوتی ہے۔
اعظم خان نے کہاکہ اس وقت فوکس اس پر ہے کہ ہم ٹورنامنٹ جیتیں، اوورسیز وارئیر اب اچھا پرفارم کر رہی ہے اسی تسلسل کو برقرار رکھیں گے کپتان عماد وسیم کھلاڑیوں کو اعتماد دے رہے ہیں ہم کشمیر پریمئیر لیگ ضرور جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی ایل ہو یا پی ایس ایل اچھا پرفارم کریں گے تو نظروں میں آئیں گے اس کے علاوہ لوکل ٹیلنٹ کو بھی لیگ کا فائدہ ہو گا انہیں مزید مواقع ملیں گے ۔
اعظم خان نے مزید کہاکہ کے پی ایل میں کھیلنا میرے لیے ایک خاص لمحہ ہے بہت انجوائے کر رہا ہوں دنیا کشمیر میں کرکٹ ہوتی دیکھ رہی ہے ہمیں اس کو سپورٹ کرنا ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم کے پی ایل میں بہتر سے بہتر کرکٹ دکھائیں۔
Comments are closed.