پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ میں اور میرے گروپ کے ارکان اسمبلی صرف وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی کمیٹی کو جہانگیر ترین سے ملنے کے ٹاسک کے معاملے پر جہانگیر ترین نے سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کر لی۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ کسی کمیٹی سے ہماری ملاقات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے ہی رکھیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.