بدھ 23؍ربیع الثانی 1445ھ8؍نومبر 2023ء

میکس ویل نے ون ڈے کی تاریخ کی بہترین اننگز کھیلی، عماد

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ میکس ویل نے ون ڈے کی تاریخ کی بہترین اننگز کھیلی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’ہسنا منع ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ اب نیوزی لینڈ کا میچ پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے، میچ میں بارش کا بھی امکان ہے۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میکس ویل نے ون ڈے کی تاریخ کی بہترین اننگز کھیلی، شاید ہی کوئی اور ایسی کھیل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سب سے اچھا بطور ٹیم بھارت نے کھیلا ہے.

عماد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں اسپنر کی کمی ہے، اسپنر کو کھلانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.