میکسیکو کی ریاست گوریرو میں فائرنگ سے میئر اور ان کے والد سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوپہر 2 بجے مسلح افراد نے سان میگوئیل کے ٹاؤن ہال میں حملہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ماسک لگا رکھے تھے اور وہ دو ایس یو ویز میں آئے تھے۔
’لاس ٹیکیلاروس‘ نامی جرائم پیشہ گروہ کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جس کا کارندوں نے حملے کے کچھ ہی دیر بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کرکے گوریرو کے علاقے میں اپنی واپسی کا اعلان کیا۔
میئر کونراڈو مینڈوزا اور ان کے والد جو سابق میئر ہیں دونوں ہی حملے میں ہلاک ہوگئے۔
گوریرو کے ہائی وے پر بڑے گاڑیاں یا ٹریلر بھی کھڑے کر دیے گئے تھے تاکہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں داخل نہ ہوسکیں۔
دیگر مرنے والے افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق مقامی حکومت سے تھا۔
میکسیکو کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی یونٹس تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ حملے کے ذمہ داران کو گرفتار کیا جاسکے۔
Comments are closed.