میکسیکو کے تفریحی پارک میں بچہ 40 فٹ کی بلندی پر بنی زپ لائن سے گرگیا۔
اونچائی سے بچے کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، تاہم خوش قسمتی سے بچہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔
رپورٹس کے مطابق بچہ جھیل کو زپ لائن کے ذریعے پار کرنے کی کوشش کررہا تھا، اور اس دوران زپ لائن پر لگا ہوا پٹا ٹوٹنے سے بچہ نیچے گر گیا۔
6 سالہ بچہ تقریباً 40 فٹ کی بلندی سے ایک جھیل میں گرا تھا لیکن اسے زخم نہیں آئے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.