میکسیکو میں ایندھن کے ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث ہونے والی تباہی کو دیکھ کر موقع پر موجود لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق( Aguascalientes) شہر میں ایندھن کا ٹینکر ریلوے لائن سے گزرنے والے اوور پاس سے ٹکرا گیاجس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
خوفناک حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں سے گزرنے والی مال بردار ٹرین کو آگ کے شعلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔
حادثے کے قریب موجود شہری خوف زدہ ہو کر اپنے بچوں اور اہلخانہ کو گاڑیوں سے نکال کر محفوظ مقام پر لے جاتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ نے کچھ گھروں کو بھی نقصان پہنچایا اور علاقے میں دھواں پھیل گیا جس کے بعد متعدد لوگوں کو ریکسیو بھی کیا گیا۔
شہر کے فائر چیف کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث قریبی رہائشی علاقے میں آگ لگنے کے بعد 800 سے 1000 افراد کو وہاں سے باہر نکال لیا گیا ہے جب کہ 12 افراد کو گھروں سے ریسکیو کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا البتہ ایک شخص کو دھوئیں کے باعث معمولی تکلیف ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرک کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Comments are closed.