بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میکسیکو، مسافر وین کھائی میں جاگری، 12 افراد ہلاک

میکسیکو میں مسافر وین الٹ کر کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ وسطی میکسیکو کی ریاست جیلسکو کے علاقے میں پیش آیا، حادثے میں 11 مسافر زخمی بھی ہوئے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں، وین میں سوار تمام افراد سیاح تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.