میکسیکو میں شدید گرمی سے جون میں 100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی اموات کی وجہ بنی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 64 اموات میکسیکو کی ریاست نیوای ولیون میں ہوئی ہیں۔
میکسیکو کی ریاست سونورا میں رواں ہفتے درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام نے کہا ہے کہ رواں موسم گرما میں میکسیکو بھر میں اوسط درجہ حرارت 30 سے 45 ڈگری رہا۔
وزارت صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
Comments are closed.