
میکسیکو میں تارکین وطن کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ 15 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔
حکام نے کہا کہ حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو افراد اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں اور 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 45 تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق وینزویلا، کولمبیا اور وسطی امریکا سے تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.