جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

میڈیکل طلباء کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی نمبر دینے کا معاملہ سماعت کیلئے مقرر

میڈیکل کے طلباء کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی 20 نمبر دینے کا معاملہ سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں میڈیکل کے طلباء کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی نمبر دینے کے معاملے پر از خود نوٹس سماعت کےلیے مقرر کیاگیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 مارچ کو اس معاملے کی سماعت کرے گا۔

از خود نوٹس کیس کے بینچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے از خود نوٹس کیس میں پاکستان میڈیکل کمیشن، اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سال سماعت کے دوران معاملہ سامنے آنے پر از خود نوٹس لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.