tina ting 55 yrs old kills me makes me feel alive ran chat filipina heart cupid dating singles

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میڈیکل طلباء کا امتحان دوبارہ لینے سے معاملہ حل ہو گا: فیصل سبزواری

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما و سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ میڈیکل طلباء کا امتحان دوبارہ لینے سے ہی ان کا معاملہ حل ہو گا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما و سینیٹر فیصل سبزواری نے یہ بات کہی ہے۔

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں گرفتار کیئے گئے میڈیکل اسٹوڈنٹس کو پولیس نے ہتھکڑیاں لگا کر سول لائن تھانے سے ضلع کچہری پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی نے کہا ہے کہ جو کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوائیں اسے پکڑیں، کراچی میں تو پولیس گردی شروع ہو گئی ہے۔

سینیٹر فیصل سبزواری کا مزید کہنا ہے کہ پولیس لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے، انہیں ضمانت کرانی پڑ رہی ہے۔

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے احتجاج کرنے والے پری میڈیکل کے 75 طلباء کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.