میڈیکل سائنس کی کروڑوں زندگیاں بچانے کی سمت میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
برطانوی اخبار کی خبر کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ کینسر اور دل کے امراض سے بچاؤ کی ویکسین چند برسوں میں تیار کرلی جائیں گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسینز کی تیاری سے کروڑوں انسانی جانیں بچائی جاسکیں گی۔
ماہرین کے مطابق کینسر اور دل کی بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ویکسینز 2030ء تک مارکیٹ میں آجائے گی۔
ماہرین کے مطابق ویکسینز کی تیاری کےلیے گزشتہ 15 سال کی محنت کامیابی کے قریب ہے۔
Comments are closed.