بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میڈیکل رپورٹ کا عدالت سے قبل میڈیا پرآجانا غیر قانونی ہے، والد دعا زہرہ

کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ پر والد نے متعدد اعتراضات اٹھا دیئے ہیں۔

دعا زہرہ کے والد کا بیٹی، دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ پر کہنا ہے کہ اُن کی شادی کو کُل 17 سال ایک مہینہ ہوا ہے، میری بچی کو بھی میڈیکل رپورٹ میں 17 سال کا بنا دیا ہے، دعا زہرہ کی عمر میڈیکل رپورٹ میں غلط بتائی جا رہی ہے۔

دعا زہرہ کے والد، مہدی کاظمی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمر کے تعین کے لیے  میڈیکل ٹیسٹ والدین کی موجودگی میں کیا جاتا ہے، یہ کیسا ٹیسٹ ہے کہ جس دوران دعا کو صرف ایک لیڈی ڈاکٹر کے حوالے کر دیا گیا۔ 

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر دعا زہرہ کی عمر کے تعین کا ٹیسٹ ہوگیا۔

مہدی کاظمی کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ سیل ہوتی ہے جو ڈاکٹر پولیس کو دیتے ہیں اور پولیس اس سیل لفافے کو عدالت کے سامنے پیش کر دیتی ہے، میڈیکل رپورٹ کا عدالت میں کیس کی سماعت سے قبل میڈیا پر کھلے کاغذ کی طرح آجانا غیر قانونی ہے۔

دعا زہرہ کے والد کا اپنے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس رپورٹ کو چیلنج کر دیا ہے، اچھی بات ہے کہ یہ رپورٹ میڈیا میں آ گئی ہے، یہ ہمارے ہی حق میں بہتر ہوا ہے۔

خیال رہے کہ دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرلیا گیا ہے، سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کیے گئے ٹیسٹ میں سامنے آیا ہے کہ دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.