بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کو فوری ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ، اسپتال ذرائع

بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی صحت سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو فوری ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز گل جمعہ کی صبح تک پمز اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت کی معاونت کے لیے پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل نے ابتدائی طور پر میڈیکل چیک اپ کروانے سے انکار کر دیا تھا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی بعض ٹیسٹ رپورٹس رات کو موصول ہوں گی، شہباز گل کے تمام ٹیسٹوں کےنتائج کو مد نظر رکھ کر ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ جلد بیٹھے گا اور رپورٹس کا جائزہ لے کر کوئی فیصلہ کرے گا۔

 ذرائع کے مطابق شہباز گل کے پمز اسپتال میں مزید رکھنے کی صورت میں کمرے کو سب جیل قرار دینے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.