مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میڈیا ڈیولپمنٹ کے نام پر میڈیا کنٹرول کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا نام بدل کر میڈیا کنٹرول اتھارٹی رکھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقے میں 2 حملے کیئے گئے، ایک واقعے میں ہمارے 4 کارکن زخمی ہوئے۔
رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ پولیس نے ہمارے ہی لوگ پکڑ لیئے، ہمارے پرانے ساتھی نعیم بٹ پر حملہ کیا گیا۔
سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نعیم بٹ اور ان کے 3 بیٹوں کو زخمی کر دیا گیا، درخواست دی گئی تھی لیکن پولیس نے کچھ بھی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کہتا ہوں کہ چھیڑ خانی نہ کریں، اب ناانصافی ہوئی تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔
نون لیگی رہنما نے کہا کہ لوگ انہیں اچھی طرح جانتے ہیں، یہ صرف باتیں کرنا جانتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں لوگ انہیں مسترد کریں گے، ووٹ چوری کرنے کی ہر کوشش انہیں مہنگی پڑے گی۔
مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ نعیم بٹ اور ان کے بیٹوں پر حملہ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔
خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ نعیم بٹ کو تحفظ دیا جائے، ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے تو احتجاج کریں گے۔
Comments are closed.