homemade hookup boyne tannum hookup rules free hookup sites usa hookup Telford Pennsylvania charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی: جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کی پیشی کے موقع پر میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔

شہباز گِل کی پیشی کے دوران صحافیوں کی عدالت میں داخلے پر پابندی کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اٹھا دیا۔

مختلف چینلز سے تعلق رکھنے والے کورٹ رپورٹرز بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے اس موقع پر بتایا کہ ہماری طرف سے میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، ملزم کے وکیل کو کہا ہے کہ ہم نے کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔

ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر نے بتایا کہ سیشن جج کے آفس نے بھی کہا ہے کہ کوئی پابندی نہیں ہے، تاہم پولیس نے آپ کا نام استعمال کر کے میڈیا کو داخلے سے روکا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ آئندہ سماعت کے لیے ضروری آرڈر کر دیں تاکہ ہمیں نہ روکا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ صحافیوں پر نہ پہلے پابندی لگائی گئی، نہ ہی آگے ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.