وزیر دفاع پرویز خٹک نے سانحہ سیالکوٹ کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہر بات کا ذمہ دار حکومت کو نہ ٹھہرائیں، میڈیا والے دین کی بات نہیں کرتے اور نہ ہی لوگوں کی سوچ بدلتے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ٹی وی پر اینکرز آئیں اور لوگوں کو سمجھائیں، بچوں کو سمجھائیں، حکومت کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔
وفاقی وزير نے یہ بھی کہا کہ میڈیا والے نہ دین کی بات کرتے ہیں نہ تعلیم کی اور نہ ہی صحت کی، ان کا کام صرف پیسے کمانا ہوتا ہے۔
Comments are closed.