اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کو آئینہ دکھایا تو وہ مخالف ہوگئے۔
شہباز شریف سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے میڈیا کی آزادی کی جدوجہد پر کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے بیان میں ن لیگی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو فسطائی شخص قرار دیا اور کہا کہ یہ ہر چیز تہس نہس کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا میڈیا پر بےقابو غیض و غضب سمجھ میں آتا ہے، انہوں نے اسے اپنے جھوٹ، فریب، کردار کشی کی سیاست کو ’ٹربو چارج‘ کے لیے استعمال کیا۔
شہباز شریف نے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بتایا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرار داد لائی جائے گی۔
Comments are closed.