وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپنانقطہ نظر پیش کرنے، میڈیا میں ترقی کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہوگی۔
فواد چوہدری نے نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ میڈیا کا منظر نامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے، میڈیا میں ٹیکنالوجی آنے سے بعض جگہوں پر ملازمتیں ختم اور کچھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، آج تک اس پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے 42 جرنلزم اسکولز میں 1960ءکا نصاب پڑھایا جا رہا ہے ، پہلی بار میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے،میڈیا میں 1500 انٹرن شپس دی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں، اب رائےعامہ کی جنگ لڑی جاتی ہے۔
Comments are closed.