صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر سید امین الحق سے ملاقات کی۔
وفد کی جانب سے ایم کیو ایم قیادت کو تحریک انصاف حکومت کے پیکا آرڈیننس پر تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔
ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان آزادئ صحافت پر لگنے والی کسی بھی کاری ضرب کی کبھی حمایت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایوان سے لے کر میدان تک میڈیا کی آواز بننے کو تیار ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہےکہ اُمید ہے وزیراعظم صاحب معاملے کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نشست کا اہتمام کریں گے اور کوئی راستہ نکالیں گے ۔
Comments are closed.