بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میڈیا بےقاعدگیوں کا ڈھنڈورا پیٹنے سے گریز کرے، بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ میڈیا بے قاعدگیوں کا ڈھنڈورا پیٹنے سے گریز کرے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہر محکمے کا مالی سال مکمل ہونے پر آڈٹ کیا جاتا ہے، آڈٹ ٹیم مالی سال کے آخر میں محکموں کا ریکارڈ چیک کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈٹ ٹیم ریکارڈ چیک کرنے کے بعد رپورٹ تیار کرتی ہے، جو حتمی نہیں ہوتی، رپورٹ میں مختلف نکتوں سے متعلق سوالات متعلقہ محکموں کو بھیجے جاتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ فائنل رپورٹ میں آڈٹ کے تمام اعتراضات دور کیے جاتے ہیں، اعتراضات دور کرنے کے لیے سوالات کے جوابات جمع کیے جاتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میڈیا فائنل رپورٹ آنے کا انتظار کرے، بےقاعدگیوں کا ڈھنڈورا پیٹنے سے گریز کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.