اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی متنازعہ بل ہے، اس پر نظرثانی کی جائے۔
اسپیکر پنجاب پرویز الہٰی نے ان خیالات کا اظہار پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ وزیر اعظم عمران خان ایسے متنازع بل کی منظوری دیں گے۔
پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ٹھنڈے دل سے حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو سمجھانا پڑے گا کہ بلدیاتی اور عام انتخابات دور نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانا ہمارے اپنے مفاد میں نہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے امید ہے وہ میڈیا کی تنقید کو مثبت انداز میں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں بھی میڈیا کی تنقید کو کھلے دل سے قبول کیا۔
ملاقات میں اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یوجے، ایمینڈ اور دیگر نمائندہ صحافتی تنظیمیں شریک ہوئیں۔
Comments are closed.