پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاؤں میں تکلیف کا شکار ہوگئے۔
ایشیا کپ 2022 کے میچ کی دوسری اننگز کے دوران بھارت کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے اٹھاریویں اوور میں نسیم شاہ کو پاؤں میں تکلیف ہوئی، جس کے باعث وہ بمشکل اپنا آخری اوور پورا کر پائے۔
اننگز کے آغاز میں ہی پہلا اوور کرواتے ہوئے نسیم شاہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز کے ایل راہول کو صفر پر بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دوسری وکٹ سوریا کمار یادو کو آؤٹ کرکے لی۔
یاد رہے کہ دبئی میں بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2022 کا میچ نسیم شاہ کا پہلا ٹی 20 میچ ہے، وہ مختصر طرز کی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے 96ویں کھلاڑی بنے۔
Comments are closed.