بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میچ کے دوران انوکھی فیلڈ سیٹنگ پر سب حیران

کرکٹ میں بیٹر کو قابو اور آؤٹ کرنے کے لیے بہت محنت اور کوشش کرنا پڑتی ہے۔ اکثر گراؤنڈ میں کپتان اور بولر کو اس حوالے سے طویل گفتگو کرتے بھی دیکھا جاتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپین کرکٹ لیگ کے میچ میں ناروے کی ٹیم نے اپنے 9 فیلڈرز کو ’سِلپ‘ پر کھڑا کردیا جسے دیکھ کر دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے مداح حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یورپین کرکٹ لیگ کے 18 ویں میچ میں رومانیہ کے بیٹر کو آؤٹ کرنے کے لیے ناروے کی ٹیم نے انوکھی فیلڈ سیٹ کی تھی۔

A post shared by Fox Cricket (@foxcricket)

اس انوکھی فیلڈ سیٹنگ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا جارہا ہے اور اسے دیکھنے والے اس پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 10 اوور کے میچ میں ناروے نے کامیابی حاصل کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.