پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے میچ کے بعد بنگلادیشی بیٹسمین عفیف حسین سے خواشگوار موڈ میں ملاقات کی۔
واضح رہے کہ بنگلادیشی اننگز کے دوران عفیف حسین نے شاہین شاہ آفریدی کو اپنی پہلی ہی گیند پر شاندار چھکا رسید کیا تھا۔
اس کے بعد اگلی ہی گیند کو عفیف نے روک لیا تھا تاہم فالو تھرو میں آنے والی گیند کو اٹھا کر شاہین شاہ آفریدی نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے بیٹر کی وکٹ کی جانب ماری جو وکٹ پر تو نہیں لگی لیکن بنگلادیشی بیٹسمین عفیف حسین کے پاؤں پر لگی جس کے بعد وہ گر پڑے۔
عفیف کو اٹھانے کے لیے شاہین آفریدی اور دیگر پاکستانی کھلاڑی پہنچے، عفیف اٹھے اور انہیں ان کے فیزیو نے طبی امداد دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ کے اختتامی لمحات کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی بنگلادیشی بیٹسمین عفیف حسین سے خوشگوار موڈ میں ملاقات کر رہے ہیں اور انہیں گلے بھی لگایا۔
Comments are closed.