بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میچ کے بعد حسن علی کا پہلا بیان سامنے آگیا

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے پاک آسٹریلیا سیمی فائنل کے بعد پہلا بیان جاری کردیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حسن علی کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے آپ سب میری پرفارمنس سے پریشان ہیں۔

انہوں نے مداحوں کے لیے کہا کہ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکا، مجھ سے زیادہ مایوس نہ ہوں۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف اہم کیچ ڈراپ کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ نے اُنہیں پاکستان سے ملنے والی دھمکیوں کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ مجھ سے وابستہ توقعات کو تبدیل نہ کریں، میں ہر سطح پر بہترین کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت مجھے مزید مضبوط بنائے گا، سب کے پیغامات اور دعاؤں پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.