بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میچ میں فتح، لال حویلی میں جشن

آئی سی سی ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف یادگار کامیابی پر لال حویلی میں بھی خوب جشن کا سماں رہا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید دبئی اسٹیڈیم میں براہِ راست میچ تو نہ دیکھ سکے لیکن جیت کی خوشی میں انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر خوب آتش بازی کروائی۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے دورۂ گلگت بلتستان کے دوران ’اسنو موٹر سائیکل‘ پر سیر بھی کی۔

شیخ رشید نے آتش بازی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’راولپنڈی لال حویلی سے پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست پر پوری قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستانی عوام کو جیت مبارک ہو۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آج پورا پاکستان زندہ باد سے گونج اٹھا ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی کے تباہ کن بولنگ اسپیل کے بعد کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی ریکارڈ شراکت کے باعث پاکستان نے بھارت کو 10وکٹ کی عبرت ناک شکست سے دوچار کرکے تاریخ بدل دی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ میں سب کی نظریں پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی پر ہیں۔

پاکستان نے بھارت کو پہلی بار ورلڈ کپ مقابلوں میں شکست دی، بولنگ کے بعد بیٹنگ لائن کی نا قابل یقین کارکردگی نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا اور ورلڈ کپ کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.