پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میچ میں شکست کی وجہ خراب فیلڈنگ تھی۔
لاہور قلندرز سے پی ایس ایل 6 کے میچ میں شکست کے بعد سرفراز احمد نے کہا کہ اچھے بیٹسمینوں کے کیچز چھوڑنے سے نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ اچھی فیلڈنگ سے جیتا جاتا ہے۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ اچھا ٹیم کمبینیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان اور محمد حفیظ کی شاندار بلے بازی کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
لاہور قلندرز کے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ اور جارح مزاج فخر زمان نے 179 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔
اس فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی۔
Comments are closed.