
بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں میچ فکسنگ میں ملوث رہنے والے بھارتی کرکٹر شانتاکمارن شری شانت نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شری شانت نے کہا کہ بھارت کی نمائندگی کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اپنے اہلِ خانہ، اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور بھارت کے لوگوں کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے۔
شری شانت نے کہا کہ میں بوجھل دل کے ساتھ آج میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ شانتا کمارن شری شانت اس وقت بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے تھے جبکہ بین الاقوامی کرکٹ اور آئی پی ایل سے دور تھے۔
بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کا اپنا ہے، حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ اس سے ان کو کوئی خوشی نہیں ملے گی، تاہم یہ اس وقت ان کی زندگی کا سب سے درست فیصلہ ہے۔
خیال رہے کہ مصباح الحق کے آخری شاٹ کو شانتاکمارن شری شانت نے یہ کیچ کرکے گرین شرٹس کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے سے محروم کیا تھا۔
Comments are closed.