پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ میچز میں ہماری ٹیم غلطیاں زیادہ کر رہی ہے، ناکامیوں سے دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے۔
کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی انجری لمبی چلتی ہے لیکن میڈیکل پینل کی محنت سے جلد فٹ ہوگیا۔ گھٹنے میں درد ہے لیکن پرانی والی انجری نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کا ماضی کچھ ایسا ہی رہا کہ مشکل وقت میں اچھا کھیلتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ٹیم نے محنت میں کمی نہیں کی، کھلاڑی خاصی محنت کر رہے ہیں۔ تینوں میچز جیتنے کی کوشش ہے۔
اوپننگ بیٹر نے کہا کہ میچز میں ہماری ٹیم غلطیاں زیادہ کر رہی ہے، ناکامیوں سے دباؤ بھی بڑھ جاتا ہے۔ کھلاڑی بھی بہت دکھی ہیں۔ دکھ کی وجہ سے لوگ اپنا اظہار کر رہے ہیں اور ٹیم متحد ہے۔
آئندہ میچز پر بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ کنڈیشن اچھی ہیں، بیٹسمین کےلیے تو بہت سازگار کنڈیشن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہین اور حارث خود بہتر بتا سکتے ہیں انکے ذہن میں کیا چل رہا ہے۔ جب بھی شاہین اور حارث کے ساتھ ہوتا ہوں تو اچھی کارکردگی دکھانے کی باتیں کرتے ہیں۔
Comments are closed.