پیر 22؍ربیع الاوّل 1445ھ9؍اکتوبر 2023ء

میٹرک کے کنٹرولر امتحانات عمران بٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

میٹرک کے امتحانات میں نتائج میں تبدیلیوں کے معاملے پر بورڈ کے کنٹرولر عمران بٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

میٹرک بورڈ کراچی کی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کنٹرولر خالد احسان کو قائم مقام ناظم امتحانات تعینات کیا گیا ہے۔

میٹرک بورڈ کراچی کی انتظامیہ کے مطابق نتائج میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ 

انتظامیہ کے مطابق کمیٹی نتائج میں تبدیلی کے معاملے کی تحقیقات اور ذمےداروں کا تعین کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.