بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

میٹرک اور انٹر بورڈ کراچی کے امتحانات میں بدانتظامی کی تحقیقات، تین رکنی کمیٹی قائم

محکمہ بورڈز و جامعات نے کراچی کے دو بورڈز، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات 2022 میں ہونے والی بدانتظامی اور بدعنوانی کے اندیشے سے متعلق سہ رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی کا چیئرمین ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن/ڈیولپمنٹ) یونیورسٹیز اینڈ بورڈز فرحان اختر کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ اراکین میں سندھ مدرسۃ الاسلام کراچی کے رجسٹرار غلام مصطفیٰ شیخ اور سیکشن افسر محمد زبیر کتبر ہوں گے۔

یہ کمیٹی مجاز اتھارٹی کے مشاہدے اور مزید احکامات کے لیے نتائج/سفارشات پیش کرے گی۔ 

دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں بورڈز میں گزشتہ پانچ برس سے مستقل کنٹرولر اور سکریٹری نہیں ہیں اور گزشتہ برس ان دونوں بورڈز میں میرٹ پر جن دو سکریٹریز کا انتخاب تلاش کمیٹی کے ذریعہ ہوا تھا۔ اس کا نوٹفیکشن محکمہ بورڈز و جامعات نے روک رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.