جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

میٹرک امتحانات: نقل میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے، اسماعیل راہو

کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری میڑک امتحانات میں نقل مافیہ کا راج قائم وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز میں نقل کی شکایات مل رہی ہیں۔

اسماعیل راہو نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈز چیئرمینز اور کنٹرولرز نقل میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں۔

وزیر تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام امتحانی مراکز میں ویجیلنس ٹیموں میں مزید اضافہ کیا جائے اور طالبات کے امتحانی مراکز میں خواتین ویجیلنس ٹیمیں بھیجی جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جن طلبا سے امتحان کے دوران موبائل فون برآمد ہوگا اسے فیل کردیا جائے گا۔

اسماعیل راہو نے نقل کرنے والے طلبہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں امتحان کے دوران ویڈیو بنانے والے تمام طلبہ کے خلاف ایکشن لیں اور انہیں فیل کیا جائے۔

انہوں نے اساتذہ کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت دینے والے اساتذہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.