راولپنڈی میں 9 مئی کو سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمے میں نامزد سابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فیاض الحسن چوہان کی عبوری ضمانت میں 22 جون تک توسیع ہوگئی۔
کیس کی سماعت راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج حامد حسین نے کی جہاں فیاض الحسن چوہان پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ کیس کی سی ڈی آر کیلئے درخواست کی ہے، 4 دن کی مہلت دی جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے فیاض چوہان کی عبوری ضمانت میں 22 جون تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔
Comments are closed.